قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24 پر دستخط کر دیئے، الیکشن ترمیمی بل پر آج دستخط متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24 پر دستخط کر دیئے۔مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24کی منظوری دیدی، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل پر دستخط کردیئے،قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخط سے بل بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔قومی اسمبلی نے کل فنانس بل کی منظوری دی تھی،فنانس بل 2023-24 آج صبح قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے منظوری کیلئے ایوان صدر ارسال کیا تھا۔دوسری جانب قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی جانب سے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخط کرتے ہی یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور ہو چکا ہے اور ایوانِ صدر میں صدر کی منظوری کے لیے بھیجا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں