بھارت سے سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مثبت اتفاق رائے طے پا گیا،چین

بیجنگ:چین نے بھارت کے ساتھ پیدا ہونے والی حالیہ سرحدی کشیدگی کے حل کے لیے ”مثبت اتفاق رائے“ طے پانے کی اطلاع دی ہے۔دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان حالیہ ہفتوں میں بلند وبالا سرحدی علاقے میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس سے صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان حوا چونائنگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ میں کہا کہ سفارتی اور فوجی چینلوں کے ذریعے مؤثر ابلاغ سے سرحد پر پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حل کے لیے مثبت اتفاق رائے ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اب طرفین اس اتفاق رائے کی بنیاد پر سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات کررہے ہیں۔انھوں نے اس کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں