وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سردار اختر کیلئے لڑنے کو تیار ہیں، بی این پی خواتین

وڈھ (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری ایم پی اے گودی شکیلہ نوید اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبران جمیلہ بلوچ، ڈاکٹر اسماءمنظور بلوچ، ثانیہ حسن کشانی، شمائلہ اسماعیل، پروین لانگو، رشیدہ مینگل، ضلعی خواتین سیکرٹری کوئٹہ منورہ سلطانہ سمالانی، قلات سے راشدہ ہارون، خضدار سے ادی مریم مینگل، سعدیہ سفر خان اور قطر سے سعیدہ قادر نے قائد بلوچستان سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وڈھ کی موجودہ حالات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ اس موقع پر خواتین نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے قائد بلوچستان سردار اختر مینگل کے لیے ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ہر آنے والے دنوں میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں