کئی ماہ سے لاپتہ برطانوی اداکار جولین سینڈز کی لاش مل گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ ہونے والے برطانوی اداکار جولین سینڈز کی لاش کو شناخت کر لیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے اب باقاعدہ طور پر ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر لاس اینجلس کے قریب پہاڑوں سے پیدل آنے والوں کو انسانی باقیات ملی تھیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کی صبح انسانی باقیات ملنے کے بعد لوگوں نے حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچ کر باقیات کو تحویل میں لے لیا گیا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق لاش کی شناخت کا عمل 24 جون کو مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 65 سالہ جولین سینڈز رواں برس جنوری میں سان انٹونیو پہاڑ پر 10 ہزار فٹ کی بلند ی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments