پی ٹی آئی چھوڑنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، منظور وسان

کراچی (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔ منظور وسان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ملک میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا، ہر جگہ پی پی ہی نظر آ رہی ہے، ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، پی ٹی آئی مجنوو¿ں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔ مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں