کیسکو مالی دیوالیے کا شکار، 30ارب 44 کروڑ ڈیفالٹر کھا گئے، دستاویزات میں انکشاف
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی مالی دیوالیے کا شکار ہوگئی۔دستاویزات کے مطابق 6لاکھ89 ہزار میں سے 3لاکھ 44ہزار صارفین بجلی کا بل ہی نہیں دیتے۔ 61 ارب 64 کروڑ کے بل میں سے 30ارب 44 کروڑ ڈیفالٹر کھا گئے۔بلوچستان میں گھریلوں صارفین 4 ارب 45 کروڑ ،زرعی صارفین 12 ارب اور سرکاری ادارے 5 ارب روپے کے نادہندہ جبکہ کمرشل صارفین 3ارب اور صنعتی صارفین 4 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ دستاویزات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 108 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، گزشتہ 5 برسوں میں کیسکو 224 ارب روپے کا خسارہ کر چکی ہے۔ کیسکو کے ذمہ واجبات ، اثاثوں کی مالیت سے بڑھ گئے ہیں،کیسکو کے ذمہ مجموعی واجبات کی شرح 406 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ کیسکو کے کل اثاثوں کی مالیت 204 ارب روپے ہے۔
Load/Hide Comments


