افغانستان: کابل مسجد کے اندر دھماکہ، امام سمیت 4ہلاک درجنوں زخمی

کابل:(انتخاب نیوز) افغانستان کابل میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں تقریبا 4افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد میں مسجد کا مولوی بھی شریک ہے۔ دھماکے کی زمہ داری ابھی تک کسی بھی مسلح تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا ہے۔ دھماکے جمعہ کے نماز کے دوران ہوا۔ افغانستان کے وزیر داخلہ نے میڈیا کو دھماکے کے متعلق معلومات فراہم کیے۔واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے امن معاہدے پر عمل کا سلسلہ جاری ہے لیکن افغانستان میں دھماکوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں