شکارپور میں ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا، ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ

شکار پور (انتخاب نیوز) شکارپور کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نصر اللہ جتوئی کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ڈاکوﺅں نے اغوا کیا اور کچے کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس اہلکار کے اغوا کے بعد کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی اور بھاری نفری مغوی اہلکار کی بازیابی کیلئے کچے کی طرف روانہ کردی گئی۔ دوسری جانب ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکار کی رہائی کے بدلے گرفتار ساتھیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں