کوئٹہ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 169دکانیں بند،69کو سیل کیا گیا

کوئٹہ ؔضلعی انتظامیہ نے حکومتی ایس او پیز اور دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پر 169دکانیں بند اور49دکانیں سیل کرکے دکانداروں پر46ہزار روپے جرمائد کیاگیاہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ(اے ڈی سی) ثانیہ صافی کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپیشل مجسٹریٹس نے کوئٹہ شہر اور اس کے اطراف میں دفعہ 144اور حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے مرتب کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران 169دکانیں بند جبکہ 49دکانوں کو سیل کیا گیا اور 29دکانداروں پر46ہزار روپے تک کاجرمانہ عائد کیاگیاہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر4ریسٹورنٹس کو بھی سیل کردیاگیاہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں