الجزائر کا جنین میں تباہ املاک کی تعمیر نو کیلئے 30 ملین ڈالر دینے کا اعلان

الجزائر (صباح نیوز)الجزائر نے جنین میں تباہ ہونیوالے مکانات اور دیگر املاک کی تعمیر نو میں مدد کیلئے 30 ملین ڈالردینے کا اعلان کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی افواج کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کے بعد اس کی تعمیر نو میں مدد کے لئے 30 ملین ڈالر کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے نے نہتے فلسطینی بھائیوں ،بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو متاثر کیا اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا۔ بہت سے فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کے بعد کھلے آسمان تلے آگئے۔انہوں نے اسرائیلی ریاست کے تحت فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد اور ان کے جائز قومی حقوق کے لئے ان کے مطالبے کے ساتھ الجزائر کی مستقل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ الجزائر فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کے حصول اور آزاد فلسطینی ریاست میں مقبوضہ بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مطالبے کا پرزور حامی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں