حب اقتصادی زون کے لیے 10کروڑ اور میٹینگ فار بلوچستان کے لیے5کروڑ مختص

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2020-21ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت نے 80 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران حب سپیشل اکنامک زون کے قیام کے لئے 10 کروڑ، میٹنگ فار بلوچستان کے قیام کے لئے 5 کروڑ، سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے ایک کروڑ 19 لاکھ، نیشینل سٹریٹیجک پروگرام فار انڈسٹریل ٹیکنالوجی کے لئے 16 کروڑ 70 لاکھ، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر سیالکوٹ کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں