استحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان فائنل کرلیا۔ استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان پرالیکشن لڑے گی۔ترجمان استحام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کیساتھ ہی انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست بھی دی جائے گی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کیلئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں 19 جولائی تک جمع کروائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں