چمن میں منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

چمن (آن لائن) چمن طور پل کے قریب منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد آگ کے جھلسنے سے زخمی ہوگئے۔ منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ میں دکانوں کا رخ کیا جن میں بھی آگ لگ گئی، آگ سے ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی آگ کے بھڑکنے سے ایک 8 سالہ بچہ جو کہ سو رہا تھا موقع پر ہی آگ جانبحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر چمن سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ابتدائی معلومات کے بعد 2 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ واقعے کی مذمت انکوائری پولیس فورس کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں