بلیدہ میں صحافی کے گھر پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ترجمان نیشنل پارٹی

تربت (این این آئی) نیشنل پارٹی بلیدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ بلیدہ مینار میں صدام آدم کے گھر پر فائرنگ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی مزمت کی۔ بیان میں کہاکہ ریاست اور انتظامیہ کو اس واقع کا سراغ لگا کر زمہ دار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا چاہئے۔ صدام آدم ایک شریف النفس اور زمہ دار شہری کے ساتھ ایک صحافی بھی ہے۔ بلیدہ خصوصا مینازبلیدہ میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سماج دشمن عناصر سرگرم ہوگے ہیں کسی بھی شریف شہری کے جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ انتظامیہ اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں