اسلام آباد کے حکمرانوں کا رویہ بلوچستان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے،نواب رئیسانی

کوئٹہ:چیف آف ساراوان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کا رویہ بلوچستان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے اگر وفاق کے حکمرانوں نے اپنے رویوں میں تبدیلی نہیں لائی تو مستقبل میں اس کے خطرناک اثرات مرتب ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاق پر عائد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی، غربت اور پسماندگی کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے مگر اس کے باوجود وفاق نے بلوچستان کے حقوق دینے کی بجائے ان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے ہم سمجھتے ہے کہ وفاق اب اپنے رویئے میں تبدیلی لائے اور بلوچستان کے عوام پر مزید مظالم ڈھانے کی بجانے وفاقی پی ایس ڈی پی میں جو شیئر ملتے ہیں ان کو دیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ آئینی اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اگر وفاق نے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے وفاق کا رویہ بلوچستان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے ہمیشہ ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اب بھی وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے42 منصوبے نکالے گئے ہیں جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں اگر صوبے میں حکومت ہو تی تو آج وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے42 منصوبے نہ نکالے جا تے اب بھی صوب کے نا اہل حکمران وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ سمجھتے ہیں جس کو ہم پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہو تی جار ہی ہے امن وامان کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں لیکن حالات ٹھیک ہونے کانام نہیں لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں