قرآن پاک کی عظمت کا بل قومی اسمبلی میں منظور کیا جائے، گورنر بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ سوئیڈن واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزادی ہوئی ہے انسان اشرف المخلوقات اور اس کا احترام سب سے بڑھ کر ہے سوئیڈن واقعہ ناقابل معافی جرم ہے، استحکام پاکستان کے لئے بھی ضروری ہے کہ علماءکرام معاشرے میں قرآن پاک کی تعلیمات کو سمجھائیں اور احترام انسانیت کا درس عام کریں تاکہ معاشرہ بگاڑ کا شکار ہونے سے بچ سکے کوئٹہ کے جامع سلفیہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام عظمت قرآن و استحکام پاکستان کانفرس کا انعقاد کیا گیا گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور علما کرام نے شرکت کی کانفرس میں پیش کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ قرآن پاک کی عظمت کا بل قومی اسمبلی میں منظور کیا جائے وطن عزیز کو جن مقاصد کے لئے حاصل کیا گیا ملک میں حدود اللہ کا نفاذ کیا جائے عظمت قرآن و استحکام پاکستان کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہاکہ سوئیڈن واقعہ سے تمام انسانوں کی توہین ہوئی انسان کی عظمت سب سے بڑھ کر ہے انسان کی دل آزادی ناقابل معافی ہے جو سوئیڈن واقعے میں ہوئی انسان اشرف المخلوقات ہے عالمی دنیا اس کا نوٹس لے ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان کے لئے بھی انسان کی تعظہم لازم ہے اس وقت معاشرہ بگاڑ کا شکار ہے علما کرام قرآن پاک میں انسانوں کے احترام کے درس کو اجاگر کریں اسلام میں حقوق العباد پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے معاشرے کی اچھائی کے لئے اچھا انسان ہونا ضروری ہے قرآن ہدایت کا سر چشمہ ہے اسکی تعلیمات کو جاننے کی ضرورت ہے مومن کو سچ پہ کھڑے ہونا کا اعزار ہوتا ہے مسلمانوں پہ لازم ہے کہ قرآن کی تعلیم اور درس کو سمجھے اللہ تعالی رحیم ہے لیکن نیکی کی جہدخہد چھوڑ نہیں دینی چائے مسلمان کو تکبر سے گریز کرنا چاہئے کوئٹہ میں عظمت قرآن وستحکام پاکستان کا کانفرس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے اس موقع پر جامع سلفیہ کے سربراہ اور جمعیت اہل حدیث کے صوبائی امیر مولانا علی محمد ابوتراب اور دیگر مقررین نے کہا کہ سو ئیڈن واقعے کی پوری دنیا نے مذمت کرتی ہے اور اسے عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے قرآن مسلمانوں کی زندگی کا دستور ہے قرآن کی عظمت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لیا ہے او آئی سی شعائر اسلام کی تو ہیں کے خلاف سزا کا قانون عالمی سطع پر منظور کرائے مقررین نے کہا کہ نو مئی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف سازش تھے افواج پاکستان مسٹحکم پاکستان کی ضامن ہیں ایسے واقعات کا ہونا ملک دشمنی کے زمرے میں آتا ہے علما کرام اور معاشرے کے ہر مکتبہ فکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ عظمت قرآن اور استحکام پاکستان کے لئے خدمات دیں۔


