سیالکوٹ ، نہر اپر چناب میں نہاتے ہوئے 2بچے ڈوب گئے

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں کھمبرانوالہ کے مقام پر نہر اپر چناب میں نہاتے 2بچے ڈوب گئے جن کی تلاش جاری ہے ، 15سالہ راحت اور 18سالہ فہد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے اور ان کا سراغ نہ مل سکا، ریسکیورز عملہ نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، سماجی کارکن محمد مدثر جاوید کے مطابق ڈوب جانے والے دونوں لڑکوں کے ورثا ء پریشان رہے لیکن ڈوب جانے والے 15سالہ راحت اور 18سالہ فہد کی لاشیں نہ مل سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں