عمران خان، بشریٰ بی بی، زلفی بخاری، شہزاد اکبر سمیت 8 افراد کی جائیدوں کی تفصیلات طلب

کوئٹہ(یو این اے )قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈپٹی کمشنرز کوئٹہ اورگوادرسے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت8افراد اوران کے رشتہ داروں کے ناموں پر جائیداد وں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورڈپٹی کمشنر گوادرکو جاری کردہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مراسلے میں کہاگہاہے کہ قومی احتساب بیورو ایکٹ 1999 کے سیکشن 19جوترنیب میمی ایکٹ2022 ءکے تحت نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان ،اہلیہ بشریٰ بی بی ،سید ذوالفقار عباس بخاری ،مرزا شہزاد اکبر، ضیاءالمصطفی نسیم ،فرحت شہزادی ،عارف نذیر بٹ اور ظہیر الدین بابر عوان پر اختیارات کے غیر قانونی استعمال ،مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات کے تحت مذکورہ افراد کے ناموں پر جائیدادوں سے متعلق معلومات طلب کرلی گئی ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان وزیراعظم جبکہ سیدذوالفقار عباس بخاری ،مرزاشہزاد اکبر، بابر اعوان عوامی عہدوں پر رہے ہیں جبکہ فرحت شہزادی عرف فرح گوگی خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست ہیں جن پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں