سبی میں چوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
سبی (یو این اے) بلوچستان کے ضلع سبی میں خیر خواہ پل کے قریب چوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے خیر واہ پل کے قریب چوروں نے ایک شخص غلام یاسین ولد محمدعمر کو گولیاں مار کر زخمی کیا جسے سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیالاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔
Load/Hide Comments


