اگر مسئلہ کسی زمین کے ایک ٹکڑے کا ہوتا تو وہ زمین ہی اس کے منہ پر مار دیتا،سردار اختر مینگل

کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پھر بھی اگر کوئی سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کسی زمین کا ہے تو ہاں وہ زمین میری دھرتی بلوچستان ہے اور اصل مسئلہ اسی کا ہےمسئلہ بلوچستان کے مظلوم ماوں بیٹیوں بہنوں کی ھے آنسوؤں سے بھرے سفید ریش بزرگوں کے عزت ننگ و ناموس کا تھا مسئلہ بلوچستان کے مظلوم عوام و تمام اقوام کا تھامسئلہ بلوچستان کے ہزاروں یتیموں بے سہارا لوگوں کا تھا جو مسلسل اس ظلم کا شکار ہوتے آرہے ہیں مسئلہ صرف ایک گروہ ایک قبیلے کا نہیںمسئلہ پورے بلوچستان اور اس کے مظلوم عوام کا ہے یہ جنگ ایک گروہ یا قبیلے کا نہیں یہ جنگ بلوچستان کے تمام اقوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و ناانصافیوں اور ان کے حقوق کے لیے ہے اگر یہ ایک جرم اور دہشتگردی ہے تو بلے صحیح ہم مجرم بھی ہم دہشتگرد بھیقائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل

اپنا تبصرہ بھیجیں