چمن ،فائرنگ کے مختلف واقعات ،2 لیویز اہلکارجاں بحق

چمن(صباح نیوز)چمن میںفائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 لیویز اہلکارجاں بحق ہو گئے ، پہلا واقعہ مال روڈ کے قریب کسٹم کے عقب گنج روڈ پرپیش آیا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار رحمت اللہ عشیزئی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ کلی احمد شاہ خان میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیع اللہ ولد محمد افضل جاں بحق ہوگیا، مزی کارروائی لیویز کر رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں