ترکیہ کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے
استنبول (صباح نیوز)ترکیہ کے جنوبی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع کوزان میں تھا جو اڈانا شہر سے 64 کلومیٹر کے فاصلے پر شام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔استنبول میں زلزلے کی نگرانی کرنے والے مرکز نے بتایا کہ زلزلہ منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5:44 بجے آیا۔
Load/Hide Comments


