مخالفین اپنی ناکامیوں کا ملبہ ڈاکٹر مالک پر ڈال رہے ہیں، نیشنل پارٹی پنجگور

پنجگور (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کی جانب سے کیچ میں ایک رکنی نام نہاد پارٹی اور روپت روپ گروپ کی جانب سے بلوچستان کے قد آوار سیاسی شخصیت لاکھوں مظلوم اور محکوم عوام کے ہردلعزیزرہنماءنیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف جلوس میں نازیباءزبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ صوبائی وزیر صحت احسان شاہ اپنی پانچ سالہ تاریخ کی بدترین ناکامی کا ملبہ ایک ایسے سیاسی رہنمائکے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے جس نے اپنی ڈھائی سالہ دور اقتدار میں کیچ  کا نقشہ بدل کرکے کیچ کو بلوچستان کے خوبصورت شہر میں تبدیل کرکے ثابت کردیا وہ ایک انتہائی  باصلاحیت رہنمائ ہے روپت روپ گروپ بلوچستان کے ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی اور عوامی مقبولیت سے گھبرا کر احسان شاہ گروپ اینڈ کمپنی بوکھلاہٹ  کا شکار ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے صدر حاجی صالح محمد بلوچ، تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ، تحصیل پروم کے صدر محمد عالم سنجرانی، تحصیل گچک کے صدر قدیر احمد ساجدی تحصیل گوارگو کے صدر حاجی نثار احمد بلوچ اور تحصیل کیلکور کے آرگنائزر عبدالواحد بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی شائستگی اور برداشت کی سیاست  پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں