اسلام آباد،نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا

اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر نجی ایئرلائین کا عملہ خوف کا شکار ہو گیا۔بعد ازاں سی اے اے کے اہلکاروں کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے سانپ کو لاٹھیوں سے مار کر رن وے سے دور جا پھینکا جس کے بعد طیارہ کراچی کے لیے روانہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں