تربت سے ژوب کے لاپتہ رہائشی کی تشدد زدہ لاش برآمد

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت سے شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ،اطلاع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کی شام ماشاءاللہ ہوٹل کے نزدیک ایک شخص کو اغوا کرلیا جس کی لاش جمعرات کو عشا کے وقت شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب سوراب ندی میں پھینک دی گئی۔لاش کی شناخت جمال ولد جھانگیر سکنہ ژوب کے نام سے کی گئی ہے۔لاش پر تشدّد کے نشانات تھے، لاش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی تاہم واقعہ کے اصل محرک معلوم نہیں ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں