نائجر میں حکومت مخالف گروہ نے آرمی جنرل کو ملک کا سربراہ نامزد کردیا

نائجر (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجر میں حکومت مخالف گروہ نے آرمی جنرل کو بطور ملک کا سربراہ نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی فوجی مداخلت کیخلاف تنبیہ بھی جاری کردی۔ جنرل عبدالرحمن چیانی، جو کہ 2011ءسے صدارتی گارڈ کے سربراہ تھے، نے ٹی وی پر خطاب میں اعلان کیا کہ وہ ’صدر قومی کونسل برائے تحفظ وطن‘ ہوں گے۔ اے ایف پی کے مطابق جنرل چیانی نے بغاوت کی وجہ ملک میں ’امن و امان کی بگڑتی صورت حال‘ کو قرار دیا ہے۔ خطاب کے بعد باغیوں کی جانب سے بیان بھی جاری کیا گیا جس میں ’کسی غیر ملکی فوجی مداخلت کی صورت میں نتائج‘ کی تنبیہ کی۔ نائجر کے صدر محمد بازوم گزشتہ تین دن سے زیر حراست میں ہیں اور فرانس، جس کا ایک وقت میں نائجر پر قبضہ تھا، نے بازوم کو ملک کا ’واحد صدر‘ قرار دیا ہے اور ملک میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین نے نیامے کو امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’استحکام اور جمہوریت پر شدید حملہ‘ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں