چین کے نائب وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
چین کے صدرشی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اورنائب وزیراعظم ہی لیفینگ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثنا اللہ نے چینی نائب وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ چینی وفد میں نائب وزیراعظم کے ہمراہ 4 وزرا بھی شامل ہیں۔چینی نائب وزیراعظم کی باقاعدہ مصروفیات کل سے شروع ہوں گی اور وہ کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔
Load/Hide Comments


