ترکیہ کے نائب صدر (کل) پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (این این آئی) ترکیہ کے نائب صدر (کل)بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز کے دورہ پاکستان کا مقصد پاک، ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجیکٹ کا افتتاح کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ پراجیکٹ کا افتتاح کراچی میں کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف بھی پاک، ترک بحریہ دفاعی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں