اوتھل، پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار
اوتھل(یو این اے )اوتھل پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائیاں 3منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج مذید تفتیش جاری لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس رہلیز کے مطابق SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران مہم برخلاف منشیات فروشان مخبر خاص کی اطلاع پر گزشتہ شب اوتھل شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم مجاہد علی ولد خدا بخش سکنہ کمبہار محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 560 گرام چرس ، دوسری کارروائی میں ملزم عبدالحفیظ عرف کالو ولد محمد حسن سکنہ درہ گوٹھ اوتھل کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 310 گرام چرس جبکہ تیسری کارروائی میں ملزم غلام سرور ولد محمد عیسی سکنہ الیاس محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 02 کلو 500 گرام چرس ، 200 گرام زہر قتل نشہ کرسٹار اور ڈرگ فروخت سے حاصل کی گئی نقد رقم مبلغ 3500 روپے بھی برآمد کرلی اوتھل پولیس نے گرفتار ملزمان/منشیات فروشان کے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے


