نگران وزیراعظم کے معاملہ پر حکومتی اتحاد کے درمیان نگران وزیراعظم کے لئے 5 ناموں پر مشاورت
اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم کے معاملہ پر حکومتی اتحاد کے درمیان نگران وزیراعظم کے لئے 5 ناموں پر مشاورت کی گئی۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی طے پانے والے ناموں پر اتحادیوں سے مشاورت، ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے مزید غور کا مشورہ دیدیا،نگران وزیراعظم کےلئے 3حتمی ناموں کا معاملہ قیادت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ۔وزیراعظم شہبازشریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان باقی قیادت سے بات کرکے فیصلہ کرلیں،حکومت اتحاد کے زیرغور 5 نام چاروں صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق پنجاب2, سندھ، بلوچستان اور کے پی سے ایک ایک نام شامل ہے، مجوزہ ناموں میں صرف ایک سیاستدان کا نام شامل ہے، مجوزہ ناموں میں کسی ریٹائرڈ جج، جرنیل یا بیوروکریٹ کا نام شامل نہیں، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے غیرجانبدار ناموں پر دونوں بڑی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے، حکومتی ٹیم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت تیز کردی حکومتی ٹیم کے سربراہ ایاز صادق نے جے یو آئی ف اور جمہوری وطن پارٹی کے سامنے نام رکھ دیئے۔اتحادیوں کے سامنے وہ 5 نام رکھے گئے جن پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے ہی اتفاق کرچکے ہیں #/s#