راولپنڈی،شہریار آفریدی رہائی کے بعددوبارہ گرفتار،پولیس نے دھاوا بول دیا، کپڑے پھاڑ دیئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہر یار آٖفریدی رہائی کے حکم کے بعد جب وکلا کے ہمراہ عدالت سے باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا۔ وکلا نے رہائی کے عدالتی حکم کے تحت مزاحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے شہریار آفریدی اور وکلا کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ شہریار آفریدی نے وکلا کے مشورے سے راولپنیڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پناہ لے لی جبکہ پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا، ان کو 15 روز نظر بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے کے دوران تشدد کیا ، جسم پر زخموں کے نشان کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نےآج پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ دوبارہ گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او نیو ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں