کیچ، ایک اور طالب علم نوشاد بلوچ لاپتہ، اہلخانہ کا بازیابی کا مطالبہ

کیچ(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کیچ کے علاقے آبسر سے ایک اور طالب علم نوشاد ولد میانداد کو لاپتہ کر دیا گیا ۔ اہلخانہ نے نوشاد بلوچ کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 18 سالہ نوشاد ولد میانداد کو 31 جولائی کیچ شہر سے آبسر گھر آتے ہوئے ان کے ایک اور ساتھی سمیت لاپتہ کر دیا کیا، دو دن گزرنے کے بعد اس کے ساتھی کو چھوڑ دیا گیا جبکہ آج چار دن ہونے کو ہیں مگر نوشاد کی جان سلامتی و مقام کے حوالے سے کسی کو آگاہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ نوشاد کی گمشدگی کی وجہ سے خاندان شدید تکلیف و اذیت میں ہے اور ان کی بازیابی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ نوشاد ایک عام اور سادہ زندگی گزارنے والا نوجوان تھا جبکہ بارڈر سے منسلک کام کھاج سے تعلق رکھتا تھا جنہیں بلاوجہ لاپتہ کیا گیا ۔ نوشاد کی گمشدگی سے خاندان شدید صدمے میں ہے۔ اہلخانہ نے وزیراعلی بلوچستان، حکومت، عدالت عالیہ و متعلقہ زمہ داران سے نوشاد بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشاد کا کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی تنظیم سے تعلق نہیں تھا ،انہیں محض شک یا کسی غلط فہمی کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے جنہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے جس سے تمام خاندان اذیت سے دوچار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں