امریکی خاتون کی 20 منٹ میں 2 لیٹر پانی پینے سے موت واقع ہوگئی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خاتون کی 20 منٹ میں 2 لیٹر پانی پینے سے موت واقع ہوگئی۔’پانی کا زیادہ استعمال کرو’ یہ جملہ تو سب نے ہی سنا ہوگا، لیکن خبردار! پانی کا زیادہ استعمال آپکو موت کے منہ میں بھی دھکیل سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ ایشلی سمرز نامی خاتون جولائی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے ریاست انڈیانا میں موجود تھیں جہاں گرمی زیادہ ہونے اور جسم میں پانی کم محسوس ہونے پر انہوں نے 20 منٹ کے دوران 2 لیٹر پانی پی لیا جو کہ زہریلا تھا۔ذرائع کے مطابق طبیعت کے بگڑنے کے بعدایشلی اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے ایشلی کے اہل خانہ کو بتایا کہ ان کی موت (Hyponatremia) سے ہوئی ہے، یہ اس وقت ہوتا ہے جب انسان کے خون میں سوڈیم کی مقدار غیر معمولی طور پر کم ہو جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


