خیرپور ، مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 25 زخمی
خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیرپور میں مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر ٹکرا گئے، واقعے میں ایک مسافر جاں بحق اور25زخمی ہوئے، جنہیں گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Load/Hide Comments


