صدر عارف علوی نے گن اینڈ کنٹری کلب بل 2023 سمیت تین بلوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلوں کی منظوری دے دی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان ایئر سیفٹی تحقیقات بل 2023 کی منظوری دیدی ہے۔ اس بل کا مقصد ہوائی جہازوں کے حادثوں اور سفر سے متعلق واقعات کی بہتر تحقیقات کیلئے قانون سازی ہے۔صدر مملکت نے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے روک تھام کے بل 2023 کی بھی منظوری دی جس کا مقصدنیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کانٹر ٹیرر فنانسنگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانا ہے۔ صدر مملکت نے گن اینڈ کنٹری کلب بل 2023 کی بھی منظوری دی۔ اس بل کا مقصد اسلام آباد میں گن اینڈ کنٹری کلب کے قیام ، انتظام و انصرام کیلئے قانون سازی ہے۔صدر مملکت نے بلوں کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔
Load/Hide Comments


