پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدررحیم کاکڑ اوران کے بیٹوں کو ضمانت کے باوجود رہا نہ کیا گیا

کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدررحیم کاکڑ اوران کے بیٹوں کو ضمانت کے باوجود رہا نہ کیا گیا ۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدررحیم کاکڑ اوران کے بیٹوں کو ضمانت کے باوجود رہا نہ کیا گیا بلکہ ضمانت ملنے کے بعد 3MPO کے تحت بیٹیوں سمیت جیل بھجوا دیا گیا ۔اس موقع پر رحیم کاکڑ نے کہاکہ ہم پرامن سیاسی کارکن ہے اور جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ سیاسی آقاﺅں کی خوش نودی کیلئے استعمال ہورہے ہیں اس غیر قانونی اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ پنجاب کے بعد قدوس بزنجو گورنمنٹ پارٹی کو دبانے کے لیے غیر قانونی اقدامات کا سہارا لے رہی ہیں جو کہ شرمناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں