سشانت کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، کنگنارناوت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی نہیں تھی بلکہ ان کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے سشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ میں رائج اقربا پروری، اپنے فائدے کے لیے فنکاروں پر ڈالے جانے والے دباؤ، فنکاروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں اور بے حسی کو سشانت سنگھ کی موت کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کنگنا نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا سشانت سنگھ راجپوت کی موت نے ہم سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے لیکن کچھ لوگ پیروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ جن کا دماغ کمزور ہوتا ہے وہ ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلیتے ہیں۔ لیکن سشانت سنگھ راجپوت ایک ذہین اور قابل انسان تھا اس کا دماغ کمزور کیسے ہوسکتا ہے۔کنگنا رناوت نے کہا اگر آپ سشانت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ لوگوں سے درخواست کررہے تھے کہ میری فلمیں دیکھیں، میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے اگر آپ میری فلمیں نہیں دیکھیں گے تو مجھے اس انڈسٹری سے نکال دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں