ژوب اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ژوب کے گردو نواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


