شام میں ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق دمشق میں فارمیسی سنڈیکیٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی کرنسی حالیہ دنوں میں نئی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی۔رپورٹس کے مطابق شام میں اس سال کے شروع میں ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد کے درمیان اضافہ کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شامی دوا ساز کمپنیاں بنیادی طور پر خام مال درآمد کرتی ہیں اور مقامی کرنسی کی قیمت میں تبدیلی کے باعث کمپنیوں نے حال ہی میں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں