الیکشن کمیشن کو 8 ماہ بعد نگراں کابینہ کے سیاسی ہونے کا خیال آیا ،بیرسٹر سیف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 8 ماہ بعد نگراں کابینہ کے سیاسی ہونے کا خیال آیا جب انہوں نے عوام کا کچومر نکال دیا۔ خیبرپختونخوا میں نگراں کابینہ کی برطرفی اور استعفوں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نگراں حکومت خیبرپختونخوا کی تاریخ کی بدترین، نااہل اور کرپٹ حکومت تھی، نگراں کابینہ کو پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے لایا گیا تھا مگر یہ خود ہی ختم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں کے پی کابینہ کے تمام اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے جنہیں کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں