انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ اب نہ نگران حکومت کچھ کرسکتی ہے نا الیکشن کمیشن،انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سینیٹ انتخابات سے پہلے عام انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نئی حلقہ بندیاں دوماہ میں کرنی ہیں یا تین ماہ میں یہ الیکشن کمیشن پرمنحصر ہے۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پرمنحصر ہے کہ وہ کب تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرتا ہے،کوشش کی جائے تومارچ سے پہلے یہ تمام عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں