خاران میں تاجر کے اغوا کیخلاف شٹر بند ہڑتال، دکانیں اور کاروباری مراکز بند

خاران (آن لائن) خاران کے معروف تاجر و سیاسی و قبائلی رہنما میر حفیظ اللہ لوراجہ کا گزشتہ رات گھر سے اغوا کے خلاف بازار پنچائیت کی کال پر بازار میں شٹرڈاون ہڑتال رہی اور تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ چیف چوک خاران میں احتجاج دھرنا دیا گیا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ صدر بازار پنچائیت منیر آحمد شیخ سماجی کارکن سفر خان راسکوئی خلیل عالم کبدانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے میر حفیظ لوراجہ کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب خاران میں عوام کے جان و مال محفوظ نہیں رہی ہے باعزت لوگوں کو دیدہ دلیری سے گھروں سے اغوا برائے تاوان کی شکل میں اٹھانا ناقبول ہے جس سے اہل خاران تشویش میں لاحق ہو چکی ہے اس دوران تشدد کے بعد نقاب پہنا کر میرحفیظ اللہ لوراجہ کو اپنے ساتھ لے گئے خاران کے تمام قبائل اور سیاسی و سماجی معززین کو واقع کے خلاف بھرپور آگے آکر میر حفیظ اللہ لوراجہ کی بازیابی کے لیئے فوری کردار ادا کرتے ہوئے علاقائی و بلوچی روایات کو سربلند رکھنا ہو گا انھوں نے انتظامیہ سے میر حفیظ اللہ لوراجہ کی بازیابی کے لیئے موثر کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملے ہر قسم کی رہنما و ضرورت پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں