جامعہ تربت کے پروفیسر ڈاکٹر عبدا لصبور بلوچ کو تمغہ امیتاز کیلئے نامزد کرلیا گیا

تربت (آن لائن) جامعہ تربت کے فیکلٹی آف آرٹس سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیزکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبوربلوچ کو ادب،تحریرکے شعبے میں بہترین کارکردگی اور خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں پاکستان سول ایوارڈ "تمغہِ امتیاز” سے نوازنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لئے ان کا انتخاب یوم آزادی کے موقع پرکیاگیاہے۔ جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد،جامعہ تربت کے فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور طلبا وطالبات نے ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وائس چانسلر نے اس ایوارڈ کو نہ صرف ڈاکٹر عبدالصبوربلوچ بلکہ بلوچستان اور یونیورسٹی آف تربت کے لیے بھی اہم اعزاز قرار دیاہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو ادب اورتعلیم کے شعبے میں ڈاکٹرعبدالصبوربلوچ کی ملکی سطح پر غیر معمولی خدمات کا اعتراف قرار دیاہے۔ اس موقع پر وائس چانسلرکا کہناتھاکہ یونیورسٹی آف تربت اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ جیسے بلند پایہ اسکالر اور ادیب جامعہ تربت میں بطور فیکلٹی ممبر اورایڈمنسٹریٹرخدمات سرنجام دے رہے ہیں۔اپنے مبارکبادی پیغام میں وائس چانسلرڈاکٹرجان محمد کا مزیدکہناتھاکہ ڈاکٹرعبدالصبوربلوچ کی علمی،تحقیقی اورادبی خدمات کا جامعہ تربت کو ملکی سطح پر ایک منفرد مقام دینے اور عالمی سطح پرجامعہ تربت کو متعارف کرانےمیں کلیدی کرداررہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں