شکارپور، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی دو مغوی بازیاب، لواحقین نے دھرنا ختم کر دیا
شکارپور (مانیٹرنگ ڈیسک)شکارپور میں پوليس مقابلہ میں ڈیرہ بگٹی کے رہائشی دو مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا، زرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں ڈیرہ بگٹی کے رہائشی محمد حسن اور احمد بگٹی شامل ہیں۔ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ صاحب کی قیادت میں گڑھی تیغو کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میںمقابلے کے دوران پولیس نے دو مغویوں کو باحفاظت باز یاب کرالیا۔بازیاب ہونے والوں میں ڈیرہ بگٹی کے رہائشی محمد حسن اور احمد بگٹی شامل ہیں،گڑھی تیغو کچے کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرکے مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے علاقےمیں سرج آپریشن کیا جا رہا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے بعد لواحقین نے شاہراہ پر جاری دھرنا ختم کر دیا۔
Load/Hide Comments


