بلوچ آبادیوں پر چھاپوں اور ہراساں کرنے کیخلاف بی وائے سی کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ

کراچی (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے داد شاہ بلوچ سمیت جبری گمشدگیوں اور کراچی کی بلوچ آبادیوں پر فورسز کے چھاپوں اور لوگوں کو ہراساں کرنے کیخلاف دو روزہ احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے سامنے لگایا گیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دو روزہ احتجاجی کیمپ
کا آج پہلا دن تھا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی کیمپ میں مظاہرین نے اپنے لاپتہ پیاروں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں