بھارت، ہندی کی کتاب نہ لانے پر ٹیچر کی مسلمان بچے کو جان سے مارنے کی کوشش
بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک)دہلی کے سکول میں انتہا پسند ہندواستادکی جانب سے چھٹی جماعت کے طالب علم کو ہندی کی کتاب سکول نہ لانے پرشدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔بھارت میں دہلی کے علاقے مصطفی آباد میں چھٹی جماعت کے گیارہ سالہ طالبعلم اربازکوانتہا پسند ہندواستاد نے ہندی کی کتاب سکول ساتھ نہ لانے پرمارا۔ شدید تشدد سے معصوم بچے کی حالت تشویشناک ہوگئی ،اربازنامی بچہ اس وقت ہسپتا ل کے آئی سی یومیں زیرعلاج ہے،والدین نے کہا کہ سکول ٹیچربچے کو تھپڑوں،گھونسوں اورلاتوں سے مارتا رہا۔ ہسپتا ل ذرائع کے مطابق بچے کی گردن پرگلا دبانے کے نشانات بھی ہیں۔سکول انتظامیہ کی جانب سے معاملہ دبانے اوررفع دفع کرنے کے لیے والدین پردبائوڈالا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


