وڈھ میں ڈیتھ سکواڈ حکومتی سرپرستی میں بے گناہ لوگوں کا قتل کررہا ہے، اختر حسین لانگو

کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ وڈھ میں آج بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے ڈیتھ سکواڈ کی جانب سے کاروائیاں جاری ہے نہتے لوگوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے نگراں وزیر اعلی ،جمعیت علما اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی کی نامزد کردہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اختر حسین لانگو کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ سالوں میں کوشش کی ہے کہ اپنے لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہو اس کیلئے ہمارے پارٹی کے تمام منتخب اراکین نے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کئے میرے حلقہ انتخاب میں زیادہ تر لوگوں کو پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش تھا میں نے اپنے فنڈ سے سب سے زیادہ ٹیوب ویل لگا کر لوگوں کے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا ہے اسی طرح سڑکوں کی تعمیر سیورج سمیت اپنی بساط کے مطابق کوشش کی ہے کے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرسکوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وڈھ میں آج بھی ڈیتھ سکواڈ کی فائرنگ سے بے گناہ لوگ شہید و زخمی ہوئے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کا شروع دن سے یہ موقف ہے کہ ڈیتھ سکواڈکو حکومتی سرپرستی حاصل ہے اس لئے وہ بے گناہ لوگوں کو قتل کررہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نگراں وزیر اعلی جمعیت اور بلوچستان عوامی پارٹی کا مسئلہ تھا جنہوں نے مل بیٹھ کر حل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں