پشتون وطن میں امن کی آواز اسٹیبلشمنٹ کو بالکل پسند نہیں، منظور پشتین

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پشتون تحفظ قومی موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سائق ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی ایم کے جلسے میں آنے والے درجنوں قافلے روکے گئے، ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہوچکے ہیں۔ پشتون وطن کے امن کی آواز جنرلوں کو بالکل پسند نہیں ہے کیونکہ پھر ڈالر کہاں سے آئیں گے، ڈالر تو پشتونوں کے خون اور سرزمین پر ڈالری جنگوں سے کمائے جاسکتے ہیں، اس لیے اسلام آباد امن جلسے کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ 2 دِنوں سے مسلسل کریک ڈاو¿ن، راستے بند، سیکڑوں گرفتاریوں کے باوجود بہت بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں شریک ہوئے۔ ایجنسیوں کے کارندے جس کو عام لوگ نامعلوم افراد کے نام سے جانتے ہیں، پختونخوا میں پی ٹی ایم کے کارکنوں کو اسلام آباد امن جلسے کے لیے جانے سے روک رہے ہیں۔ ترنول سے سپریم کورٹ کی طرف روڈ ریاست نے مکمل طور پر بند کیا تھا لہٰذا جہاں روڈ بند تھا وہاں ہی جلسہ کیا۔ جلسے کے شرکاءکے جذبے اور حوصلوں کو سلام۔ دوستوں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں