کوئٹہ، خاتون سمیت 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق،متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں خاتون سمیت 2افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں میں 22 سالہ میر حمزہ کو 2 روز قبل ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا، متاثر مریض ڈرائیور ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے ہےجبکہ دوسری مریضہ 30 سالہ نصیبہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہے۔رواں سال کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی جن میں سے 10 جاں بحق ہوئے گئے ہیں۔
ا

اپنا تبصرہ بھیجیں