پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے منگیتر سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پرینیتی چوپڑا آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، ان کی شادی راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں منعقد ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاستدان اور دوست احباب شرکت کریں گے۔تاہم اس حوالے سے بالی وڈ اداکارہ یا راگھو چڈھا نے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں